• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ملازم کا ادارے کے علاوہ کسی سے اجرت لینا

استفتاء

میں نے نادراکیاسک فرنچائز حاصل کی ہوئی ہے۔ جس میں پانی، بجلی ،ٹیلی فون اور گیس کے بل وصول کرتاہوں۔ عرصہ  دوماہ پہلے تک تو  میں لوگوں سے جو رقم بل کے اوپر لکھی ہوتی تھی  آخری تاریخ والے دن رات 12 بجے  تک بغیر جرمانہ کے وصول کرتاتھا اور وہ رقم نادرا کی مشین میں ڈال دیتا تھا  اورہر بل کے عوض ہمیں کمیشن  ملتاتھا۔

اب نادرا  نے مشین میں رقم ڈالنے کی سہولت واپس لے لی ہے  ۔ اورہمیں بنکوں میں ایڈوانس پیسے جمع کروانے کی ہدایت دی۔ اب میں صبح  نو بجے سے لیکر چار بجے شام تک لوگوں سے بل وصول کرتاہوں اور وہ رقم  بینک  میں جمع کروادیتاہوں۔ جتنی رقم میں بینک میں جمع کرواتا ہوں  اتنی رقم وہ میرے کمپیوٹر  میں ٹرانسفر  کردیتے ہیں۔ (جس طرح  ہم موبائل جون  میں  100روپے کا کارڈ ڈالتے ہیں ۔ تو 100روپے تک کی کالیں کرسکتے ہیں۔ 100روپے ختم  ہوجائیں تو کالیں کرنے کی صلاحیت ختم)اسی طرح جو رقم بینک میں جمع کرواتے ہیں ۔ اتنی رقم کے بل کاڈیٹا گورنمنٹ   کو انٹر نیٹ کے ذریعے بھیج دیتے ہیں۔ اس سے زیادہ نہیں اس کا کے عوض مجھے گورنمنٹ سے کمیشن ملتاہے۔

مسئلہ یہ درپیش ہے کہ جب  بل کی آخری تاریخ ہوتی ہے تو ہم نے لکھ کرلگایا ہواہے کہ شام 5 بجے تک آخری تاریخ کے بل وصول  ہوں گے۔ لوگوں سے وصول کی ہوئی رقم اور اپنے پاس  سے ایک مناسب رقم مثلاً2لاکھ لوگوں کا اور ایک لاکھ اپنے پاس سے بینک میں جمع کروادیتاہوں۔ تاکہ  شام 5بجے کے  بعد بھی بل وصول کرسکوں۔ شام 5 بجے کےبعد میں ایک لاکھ تک کے مزید بل وصول کرسکوں گا۔ مجھے 2لاکھ اورایک لاکھ دونوں کےعوض بل وصول کرنے پر کمیش ملے گا۔

شام5بجے کے بعد آخری تاریخ کا بل صرف میرے پاس جمع ہوسکتاہے ۔ کیونکہ بینک بند ہوچکے ہوتے ہیں۔ ایک لاکھ روپے زیادہ جمع کروانے  کی اجازت گورنمنٹ نے دی ہوئی ہے ۔ شام 5بجے کے بعد میں لوگوں  سے بل پر لکھی ہوئی رقم (جو بغیر جرمانے کے ہوتی ہے) کےساتھ اپنی خدمات کے عوض تھوڑے سے زیادہ  پیسےجوکہ جرمانہ  کا نصف بھی ہوسکتاہے۔ وصول کرتاہوں۔ اگر بل جمع کروانے والا مجھے نصف جرمانہ نہ دے گا تو اگلے دن اس کو پوراجرمانہ دینا پڑھے گا۔

ایک طرح سے میں اپنے کام کرنے اپنی بجلی خرچ ہونے ،ٹیلی فون ملازم کی تنخواہ وغیرہ اور اپنے زیادہ پیسے جمع کروانے کا معاوضہ لےرہا ہوں۔ کیا یہ صحیح ہے؟

اگر کوئی غلطی جیسے جعلی نوٹ وصول ہوجائے تو  بھی ہمیں نقصان ہوتاہے۔ اسی طرح ہم لوگوں سے جوزیادہ پیسے لے رہے ہیں وہ اس نقصان کو پورا کرنے کے کام بھی آتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جائز نہیں کیونکہ:

1۔آپ حکومت کی جانب سے اجرت یا کمیشن پر ایجنٹ ہیں ۔ لہذا اجرت صرف حکومت سے لےسکتے ہیں۔

2۔آپ لوگوں کی طرف سے رقم لگا کران سے زائد لیں گے اس میں سو د کا شبہ ہوتاہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved