• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ملازم کے لیے زکوۃ کی رقم سے گھر تعمیر کرنا

استفتاء

STC(سائنٹیفک ٹیکنیکل کارپوریشن )مزنگ چوک لاہور میں واقع ہے ،بنیادی طور پر STCکی طرف سے لیبارٹری کے  انسٹرومنٹس (آلات) امپورٹ کیئے جاتے ہیں اور پاکستان میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو فراہم کیئے جاتے ہیں ۔

STCکا ایک ملازم کافی عرصے سے کرائے کے گھر میں رہتا تھا اور اسکی خواہش تھی کہ اپنی ماہانہ تنخواہ سے بچت کرکے ذاتی مکان تعمیر کرلے لیکن گھریلو اخراجات کی کثرت کی وجہ سے وہ گھر نہ بنا سکا تو STCنے اس کو ترغیب دی کہ کچھ رقم جمع پونجی کرتے رہو ،بقیہ رقم STCآپ کو ادا کر دے گی تو یوں اس ملازم کو بھی گھر کی تعمیر کے لیئے زکوۃ کی رقم دے دی گئی ۔

ملازم کو گھر کی تعمیر کیلئے زکوۃ کی رقم دینا کیسا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر STCکا ملازم مستحق زکوۃہویعنی اس کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے برابر سونا،نقد رقم ،مال تجارت یا ضرورت سے زائد سامان نہ ہو،اور اگر وہ مقروض ہو اور قرض منہا کرنے کے بعد نصاب کا مالک نہ رہتا ہو تو اس ملازم کو زکوۃ دینے کی گنجائش ہے ،بشرطیکہ وہ سید یا ہاشمی نہ ہواور زکوۃ کی رقم اس کی تنخواہ میں نہ دی جائے ۔

لہٰذامذکوہ صورت میں اگر STCکا ملازم مذکورہ تفصیل کے مطابق مستحق زکوۃ تھا تو STCکا ملازم کو گھر بنانے کے لیے زکوۃ کی رقم دینا جائز تھا۔

(۱)            الفتاوی الھندیۃ :(ج۱/ص۱۸۷) میں ہے:

الباب السابع فی المصارف منها الفقیر وهومن له ادنی شیء وهو مادون النصاب او قدر نصاب غیرنام وهومستغرق فی الحاجة فلا یخرجه عن الفقیر ملک نصب کثیرة غیر نامیة اذاکانت مستغرقة بالحاجة کذافتح القدیر۔

(۲)           بدائع الصنائع (ج۲/ص۴۸) میں ہے:

ویکره لمن علیه الزکاة ان یعطی فقیرا مائتی درهم او اکثر ولو اعطی جاز…هذااذا اعطی مائتی درهم ولیس علیه دین ولا عیال فان کان دین فلا باس بان یتصدق علیه قدر دینه وزیادة مادون المائتین وکذا کان له عیال یحتاج الی نفقتهم وکسوتهم ۔والله اعلم بالصواب۔

(۳)           البحرالرائق (۲/۲۴۶) میں ہے:

(قوله وبنی هاشم وموالیهم )ای لایجوز الدفع لهم لحدیث البخاری :نحن اهل بیت لاتحل لنا الصدقة ۔

(۴)           رد المحتار(۲/۳۵۶) میں ہے:

ولودفعها المعلم لخلیفته ان کان بحیث یعمل له لولم یعطه صح والالا ،(قوله والا لا )لان المدفوع یکون بمنزلة العوض۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved