• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ملازم سے کام کا نقصان ہو جانا

استفتاء

RL نیوٹراسوٹیکل اور دیسی ادویات بنانے والی مینوفیکچرر (Manufacturer) لائسنس یافتہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔RLکمپنی اپنی ادویات بنا کر ملک کے مختلف شہروں میں اپنے ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے فروخت کرتی ہے ۔RL میں 18ملازمین مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں۔

اگر کوئی ملازم کمپنی کا کچھ نقصان کردے تو عموماً تلافی نہیں کروائی جاتی، البتہ ایک مرتبہ ایک ملازم نے چوری کی تھی، بعد میں جرم ثابت ہونے پر اسے ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

کیاملازم سے کمپنی کے نقصان کی تلافی کروائی جاسکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر ملازم سے کمپنی کا کچھ نقصان ہوجائے تو اس کی دو صورتیں ہیں:

(۱)            نقصان ملازم کی بے احتیاطی یا کوتاہی کے باعث ہوا ہو۔ اس صورت میں ملازم سے حقیقی نقصان کی تلافی کروائی جاسکتی ہے۔

(۲)           نقصان ملازم کی بے احتیاطی یا کوتاہی کے باعث نہ ہوا ہو۔ اس صورت میں ملازم سے نقصان کی تلافی نہیں کروائی جاسکتی، البتہ اگر ملازم نے چوری کی ہو تو اس کی تلافی بہر صورت کروائی جائے گی۔

(۱)         مجلة الأحکام العدلية (۱/۱۱۴):

(المادة: ۶۱۰) الأجير الخاص أمين۔ فلا يضمن المال الهالک بيده بغير صنعه وکذلک لايضمن المال الهالک بعمله بلا تعدّ۔

(۲)         درر الحکام للشيخ علي حيدر (۱/۷۰۳):

اذا تلف المستأجر فيه أو فقد بتعدي الأجير الخاص أو المشترک أو تقصيره في أمر المحافظة ضمن سواء کانت الاجارة صحيحة أو فاسدة۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved