• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ملازمین کی تنخواہوں سے ہر مہینے سیکیورٹی کے طور پر کچھ رقم رکھنا

استفتاء

RL نیوٹراسوٹیکل اور دیسی ادویات بنانے والی مینوفیکچرر (Manufacturer) لائسنس یافتہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔RLکمپنی اپنی ادویات بنا کر ملک کے مختلف شہروں میں اپنے ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے فروخت کرتی ہے ۔RL میں 18ملازمین مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں۔

RL میں ہر مہینے ہر ملازم کی تنخواہ میں سے 1000یا2000 روپے کٹوتی کرکے اپنے پاس رکھے جاتے ہیںاور جس ملازم کی جتنی تنخواہ ہے اتنی ہی رقم جمع کی جاتی ہے، مثلا اگر کسی کی تنخواہ پچیس ہزار ہے تو اس کی کٹوتی پچیس ہزار کی جاتی ہے،اس سے زیادہ نہیں کی جاتی، اور ملازم جب چاہے ایک سال بعد یا جب وہ چھوڑ کر جانا چاہے تب یہ رقم واپس لے سکتاہے۔یہ اس لیے کیا جاتاہے تاکہ وہ بے اصولی سے ایک ماہ پہلے بغیر بتائے فیکٹری نہ چھوڑے یااس کے علاوہ اس کے ذمہ فیکٹری کا کوئی قرض یا بقایا ہو تو اس کا بھی حساب کرلیا جائے،اس کے باوجود اگر کوئی ملازم اچانک چلاجائے تو اس کی جمع شدہ رقم اسے دی جاتی ہے،لیکن تنبیہاایک ماہ لیٹ دی جاتی ہے۔

-1کیا مذکورہ بالا طریقہ کارکے مطابق RLاپنی سیکیورٹی کے لیے ملازمین کی تنخواہ سے کچھ رقم جمع کرسکتی ہے؟

-2مذکورہ صورت میں ملازم کے اچانک چلے جانے کی صورت میں ملازم کی جمع شدہ رقم ایک ماہ لیٹ کرکے دینا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ سوال میں مذکورہ وجوہات کے پیش نظر ملازمین کی تنخواہ میں سے تھوڑی تھوڑی کٹوتی کرکے ان کی ایک ماہ کی تنخواہ کے بقدر بطور سیکیورٹی کے رکھنا جائز ہے۔

۲۔            ملازم کو چاہیے کہ جب وہ کمپنی چھوڑ کر جانا چاہے تو ایک ماہ پہلے کمپنی کو اطلاع کردے تاکہ کمپنی کسی اور آدمی کا انتظام کرسکے، تاہم اگر کوئی ملازم اچانک چھوڑ کر چلا جائے تو کمپنی تنبیہا اس کی جمع شدہ رقم ایک ماہ کے لیے روک سکتی ہے، لیکن ضبط کرلینا جائز نہیں۔

(۱)            البحر الرائق (۷/۳۳۰) میں ہے:

(قوله بل بالتعجيل أو بشرطه أو بالاستيفاء أو بالتمکن) يعني لايملک الأجرة الا بواحد ميں هذه الأربعة والمراد أنه لايستحقها المؤجر الا بذلک کما أشار اليه القدوري في مختصره لأنها لو کانت دينا لايقال أنه ملکه المؤجر قبل قبضه واذا استحقها المؤجر قبل قبضها فله المطالبة بها وحبس المستأجر عليها وحبس العين عنه وله حق الفسخ ان لم يعجل له المستأجر کذا في المحيط لکن ليس له بيعها قبل قبضها۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط: واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved