• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ملازمت کے متعلق سوالات

استفتاء

میں ایک آڈٹ فرم میں ملازمت کرتا ہو ں اور میرےذمے مختلف کمپنیوں میں جاکر ان کے آئی ٹی سسٹم کا آڈٹ کرنا ہے ،بعض اوقات آڈٹ کے لئے بینک اور انشورنس کمپنیوں میں بھی جانا پڑتا ہے اور وہاں پر کھانا اور آنے جانے کا خرچہ بینک کے ذمہ ہوتا ہے۔ بینک کھانے کا اور آنے جانے کا الاؤنس دے دیتا ہے، کھانا ہم باہر سے خود منگوا لیتے ہیں۔

(1) کیا اس صورت  میں یہ دونوں الاؤنس لینا جائز ہیں یا نہیں؟ (2)اور مجھے کیا کرنا چاہیے؟ (3)اور کیا مجھے ایسی جگہ ملازمت کرنی چاہیے؟

نوٹ:بینک اور انشورنس کمپنیوں میں کبھی کبھار آڈٹ کے لئے جانا ہوتا ہے، اکثروبیشتربینک اورانشورنس کمپینوں کے علاوہ پیپسی ، قرشی اور اسی طرح کی دوسری  کمپنیوں میں جانا ہوتا ہے۔ ہمارےآڈٹ کا اکاؤنٹس کے آڈٹ ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا، میں نے وہاں پر  ان کی اپلیکیشن اور نیٹ ورک اور اسی طرح آئی ٹی کی اور چیزیں دیکھنا ہوتی ہیں کہ ان میں کوئی مسائل تو نہیں ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔2۔آپ کےلیے یہ دونوں الاؤنس لینا جائز ہے اورآپ یہ الاؤنس استعمال کرسکتے ہیں۔

3۔آپ کےلیے یہ ملازمت کرنی جائز ہے۔

توجیہ:مذکورہ صورت میں اولا تو آپ کااصل کام غیر سودی کمپنیوں کے آڈٹ کاہے اورثانیا اگر بینک یا انشورنس کمپنی کاآڈٹ کرنا پڑے تووہ بھی اکاؤٹس کاآڈٹ نہیں کرتے بلکہ آئی ٹی سے متعلق آڈٹ کرکے ہیں،لہذا آپ کی یہ نوکری جائز ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved