• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ملازمت میں شریک بیٹے کی حیثیت معاون کی ہے یا شریک کی؟

استفتاء

1۔عرض ہے کہ  سائل نے اپنی زندگی کا ایک حصہ  سعودی عرب میں بسلسلہ ملازمت گذارا ہے میرے سعودیہ جانے کے چند سال (دوتین سال) بعد میرا بڑابیٹا بھی سعودیہ آگیا ۔ میں ایک کمپنی میں ملازم تھا میرا بیٹابھی اسی کمپنی میں ملازم ہوگیا۔ میرے دیگر بیٹے اور میرے ساتھ کام کرنے والے بیٹے کے خاندان (میری بہو اور 5 پوتے پوتیاں)انکا خرچ وغیرہ  کھانا  پینا مشترکہ آمدنی میں ہوتا رہا  حتی کہ  میں نے اپنے دیگر چار بچوں کی شادی بھی مشترکہ  آمدنی سے کی۔ تو میرے اس بیٹے کی کمائی (آمدن ) کی شرعی  حیثیت کیا ہوگی؟ آیا میرا یہ بیٹا کمائی میں میرے ساتھ بحیثیت  ملازم   شریک  یا حصہ دار ہوگا؟ یا فقط معاون ہوگا ؟ جبکہ دوران کمائی میرے اس بیٹے سے میرا کچھ طے نہیں ہوا تھا کہ یہ شریک  ہے یا ملازم ہے یا حصہ دارہے؟ کمانے والا بیٹا  بھی مشترکہ آمدن  میں سے استعمال کرتارہا اور اپنے بچوں کو کھلاتارہا اور میں (باپ) بھی مشترکہ آمدن سے استعمال کرتارہا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔معاون ہوگا۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved