• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ملازمین کے ساتھ معاہدہ

استفتاء

ہمارے ملازمین کے ساتھ تحریری معاہدہ ہوتا ہے۔ جس میں کام کی نوعیت ( Job Description ) واضح کی ہوتی ہے لیکن یہ بھی طے ہوتا ہے کہ ہنگامی حالات میں کسی ایک شعبے والے وقتی طور پر دوسرے شعبے میں بلایا جاسکتا ہے۔ مثلاً کسی زخمی مریض کا فوری ایکسرے ہو اس کی معاونت کے لیے لیبارٹری والے کو بلایا جاسکتا ہے۔ اس معاہدے میں بنیادی تنخواہ لکھی ہوئی ہوتی ہے، اور سالانہ اضافہ کی مقدار بھی مذکورہ ہوتی ہے۔ اور سالانہ چھٹی کا بھی تذکرہ ہوتا ہے۔ ( نیز روزانہ کے اوقات بھی طے ہوتے ہیں ) کیا یہ معاہدہ شرعاً صحیح ہوتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ معاہدہ شرعاً صحیح ہے۔

يشترط أن تكون الأجرة معلومة. ( المجلة، المادة: 450 )

يشترط في الإجارة أن تكون المنفعة معلومة بوجه يكون مانعاً للمنازعة. ( المجلة، المادة : 451 )

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved