- فتوی نمبر: 14-387
- تاریخ: 18 جولائی 2019
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حمائیتی خان اور ان کے دو بیٹے عبدالستار اور محمد رفیق اور ایک بیٹی مجید اں بی بی درج ذیل ترتیب سے وفات پاچکے ہیں:
1-حمائیتی خان کے ورثاء:
بیوہ حمائیتی خان ،بیٹا عبدالستار ،بیٹا محمد رفیق ،بیٹی مجیداں بی بی ،جبکہ والدین پہلے انتقال کرگئے ہیں۔
2-بیوہ حمائیتی خان کے ورثاء:
بیٹا عبدالستار ،بیٹامحمد رفیق،بیٹی مجید بی بی ،والدین پہلے انتقال کرگئے ہیں۔
3-عبدالستار کےورثاء:
بھائی محمد رفیق ،بہن مجیداں بی بی ،بیٹے محمد حسین ،محمد انور،صادق،اختر ،بیٹی شاد بی بی،بیٹی خدیجہ بی بی جبکہ بیوی پہلے وفات پا چکی تھیں۔
4-مجیداں بی بی کے ورثاء:
بیٹابابو خان ،بیٹاعلیم خان ،بیٹاعبدالحمید،بیٹاعبدالغفار،بیٹااختر علی،بیٹی نذیراں،بھائی محمد رفیق،جبکہ شوہر پہلے فوت ہو چکے تھے۔
5-محمدرفیق کےورثاء:
بیٹاعاشق علی،بیٹا محمد سرور،جبکہ بیوی پہلے فوت ہوچکی ہے۔
درج بالا تفصیل سے متعلق سوال یہ ہے کہ حمائیتی خان کی وفات کے وقت ان کے ترکہ میں 40ایکڑ زمین تھی جو مذکورہ افرادکی وفات تک تقسیم نہیں ہوئی اس میں مجیداں بی بی کا کتنا حصہ بنتا ہے اور وہ حصہ ان کی اولاد کو کس طرح ملے گا اور مجیداں بی بی کی اولاد اپنی والدہ کے حصہ میراث کا مطالبہ کرسکتے ہیں یا نہیں؟
نوٹ:مجیداں بی بی نے اپنا حصہ نہ تو اپنے بھائی کو زندگی میں ہبہ کیا اور نہ ہی فروخت کیا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مجیداں بی بی کی جو نرینہ اولاد ہے یعنی بابو خان ،علیم خان ،عبدالحمید خان عبدالغفار خان اور اختر علی صاحب ان میں سے ہر ایک کا مذکورہ پلاٹ میں 1.4545(3.6364فیصد)ایکڑ زمین کا حق ہے اور بیٹی یعنی نذیراں کا 0.72727(1.8182فیصد) ایکڑ زمین کا حق ہے جس کا مطالبہ وہ کرسکتے ہیں ۔تفصیلی تقسیم کا طریقہ درج ذیل ہے:
3-عبدالستار
10×8=80×11=880 16×5=80×11=880مافی الید
شاد ——–خدیجہ ———حسین——- انور ——– صادق ——- اختر———- بہن وبھائی
بیٹی—– بیٹی——- بیٹا——– بیٹا——– بیٹا——– بیٹا———-مجیداں،رفیق
1×8 1×8 2×8 2×8 2×8 2×8 محروم
8×11 8×11 16×11 16×11 16×11 16×11
88 88 176 176 176 176
4-مجیداں بی بی
11×40=440 40×11=440مافی الید
بابو ——–علیم ——–عبدالحمید ——- عبدالغفار ——— اختر——– نذیراں ———–رفیق بھائی
2×40 2×40 2×40 2×40 2×40 1×40 محروم
80 80 80 80 80 40
5-محمدرفیق
2×440=880 مافی الید880
عاشق بیٹا ———– سروربیٹا
1×440 1×440
440 440
الاحیاء 40ایکڑ
عاشق —–سرور ——بابو —–علیم ——عبدالحمید ——عبدالغفار ————- اختر
440 440 80 80 80 80 80
ایکڑ8—— 8 ——1.4545—- 1.4545—– 1.4545— 1.4545 ——1.4545
شاد——— خدیجہ ——حسین—— انور ———صادق ———اختر————- نذیراں
88 88 176 176 176 176 40
1.6 1.6 3.2 3.2 3.2 3.2 0.72727
© Copyright 2024, All Rights Reserved