• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مناسخہ کی ایک صورت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرا   نام محمد نعیم ہے اور میرے والد صاحب کا نام محمد انور تھا جو کافی عرصہ پہلے فوت ہو چکے ہیں انہوں نے ترکہ میں ایک مکان چھوڑا تھا جس کی اب تقسیم کرنی ہے۔والد صاحب کی وفات کے وقت ورثاء میں ایک بیوی اور مجھ سمیت چار بیٹے اور تین بیٹیاں موجود تھیں ۔اس وقت ان سب ورثاء میں سے ایک بیٹا فوت ہو چکا ہے باقی سب ورثاء حیات ہیں ۔اب پوچھنا یہ ہے کہ :

۱۔ مکان کی قیمت کس حساب سے تقسیم ہو گی؟

۲۔ جو بیٹا فوت ہو چکا ہے اس کی صرف تین بیٹیاں اور بیوی موجود ہے اس کا حصہ کس طرح تقسیم ہو گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ مسئلہ میں محمد انور صاحب مرحوم کے ترکہ کے کل 9504حصے بنائیں جائیں گے اور مندرجہ ذیل طریقے سے ورثاء میں تقسیم کئے جائیں گے:

بیوی کو 1440،فی بیٹا1526،فی بیٹی 763 فوت ہونے والے بیٹے کی بیوی کو 189اور ان کی ہرایک بیٹی کو 336حصے ملیں گے۔

صورت تقسیم یہ ہے:

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved