• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مقدس اوراق کو جلانا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتی حضرات اس بارے میں کہ

ہمارے گھر شادی کارڈ آتے ہیں ان پر اللہ کا نام لکھا ہوتا ہے اس کا کیا کیا جائے اسکو جلا دیں یا کیا کریں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

 شادی کارڈ پر جو اللہ تعالی کا نام لکھا ہو اس کو الگ کرلیں یا مٹا دیں یا سیاہی پھیر دیں اس کے بعد اس شادی کارڈ کو جلانا چاہیں تو جلا سکتے ہیں۔

الدرالمختار 422/6 میں ہے:

الكتب التي لا ينتفع بها يمحى عنها اسم الله وملائكته ورسله ويحرق الباقي ولا بأس بأن تلقى في ماء جار كما هي أو تدفن وهو احسن

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved