- فتوی نمبر: 8-329
- تاریخ: 01 اپریل 2016
- عنوانات: عبادات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا خاتون اپنے بارہ سال کے نابالغ بچے کے ساتھ سفر (شرعی) کر سکتی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کر سکتی ہے کیونکہ اگرچہ یہ بچہ نابالغ ہے لیکن چونکہ اس کی عمر 12 سال ہے اس لیے سفر کے مسئلے میں یہ بچہ بالغ کے حکم میں ہے۔
چنانچہ در مختار (3/ 532) میں ہے:
مع زوج أو محرم بالغ عاقل و المراهق كبالغ (جوهرة). و قال الرافعي تحته: لكن ما في الجوهرة موافق لما في الخلاصة و البزازية (سندي)
فتاویٰ شامی (5/ 193)میں ہے:
قوله غير مراهق أي لم يبلغ ثنتي عشرة سنة قهستاني.
© Copyright 2024, All Rights Reserved