- فتوی نمبر: 18-172
- تاریخ: 21 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
مرغی کے پروں کو بیچنا کیسا ہے ؟جبکہ دکاندار کسی ٹھیکیدار کو ایک سال کا ٹھیکہ دیتے ہیں اور رقم وصول کرلیتے ہیں پھر ایک سال تک مرغی کے پر اسی ٹھیکبدار کودیتےرہے ہیں ۔کیا ایسا کرنا درست ہے؟
وضاحت مطلوب ہے:
- پورے سال کی رقم اکٹھی لیتے ہیں؟
- پروں کی مقدار بھی روزانہ کے حساب سے طے ہوتی ہے یا جتنے بھی ہوں؟
جواب وضاحت(1۔2) پورا سال کی رقم اکٹھی دیتے ہیں جبکہ پروں کی مقدار یومیہ متعین نہیں، جتنے بھی ہوجائیں وہ لیتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں ایڈوانس رقم لے کر سال بھر مرغی کے پرایڈوانس رقم دینے والے کو دیتے رہنا ناجائز ہے کیونکہ ایڈوانس رقم لے کر پروں کی خرید وفروخت کے جائز ہونے کےلیے یہ ضروری ہے کہ سال بھر میں پروں کی کتنی مقدار دی جائے گی وہ معلوم ہو۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved