• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

مورث کی زمین پر وارث کی رقم سے بنائی ہوئی عمارت

استفتاء

میت نے چار بیٹے A, B, C, D اور تین بیٹیاں چھوڑیں ہیں۔ ایک عدد مکان، جس کا پلاٹ میت نے خریدا، اور وارث A نےان کے ساتھ تعاون کرکے بنایا۔ خود والد صاحب یا بقیہ وارثان کا کوئی حصہ تعمیر میں شامل نہ تھا۔ A کے تعاون کا ذکر میت نے اپنی وصیت میں بھی کیا ہے۔ اور باقی چھ ورثاء بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں۔ قران و سنت کی روشنی میں A اور دیگر وارثان کا کیا حصہ بنے گا؟ کیا A اپنے اخراجات کو علیحدہ سے وصول کرے گا یا نہیں؟

نوٹ: A نے مذکورہ بالا اخراجات ہبہ یا ہدیہ کی نیت سے نہیں کیے تھے اور مرحوم والد صاحب کی بھی خواہش یہ تھی کہ اس وارث A کے اخراجات اپنی علیحدہ سے دیے جائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پلاٹ میں تمام وارثوں کا حصہ ہے۔ عمارت صرف A کی ہے۔ کسی ماہر پراپرٹی ڈیلر سے زمین کی اور عمارت کی الگ الگ قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved