• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مروجہ مضاربہ کمپنیوں میں لگائے ہوئے سرمایہ کی ذمہ داری

استفتاء

گذشتہ کچھ سالوں میں پاکستان میں الیگزر، کیپ ایبل، شفیق انٹرپررائزز اور میزبان گروپ وغیرہ کے ناموں سے کمپنیاں وجود میں آئیں اور مضاربہ کے نام پر لوگوں سے سرمایہ اکٹھا کیا، لوگوں نے بھی بلا سوچے سمجھے نفع کے لالچ میں رقمیں لگائیں۔ لیکن اب وہ تمام لوگ سرمایہ لے کر یا تو بھاگ گئے ہیں یا گرفتار کر لیے گئے ہیں، وہ لوگ اس بات کے دعویدار ہیں کہ ہم نے سرمایہ نفع و نقصان کے بنیاد پر لیا تھا، اب اگر نقصان ہو گیا ہے تو ہماری ذمہ داری نہیں۔

سوال یہ ہے کہ کیا مضاربہ کمپنیوں کے مالکان یا ان کے کمیشن ایجنٹ سرمایہ کے ذمہ دار ہیں یا نہیں؟ اور سرمایہ لگانے والے لوگوں کی بابت کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

چونکہ مروجہ مضاربہ کمپنیوں کا کاروبار حقیقی بنیادوں پر نہیں تھا بلکہ بالکلیہ یا بڑی حد تک فراڈ پر مبنی تھا، اس لیے سرمایہ وصول کرنے والے سرمائے کی واپسی کے ذمہ دار ہیں۔

اس صورتحال میں سرمایہ لگانے والے لوگ بھی برابر کے قصور وار ہیں کہ انہوں نے نہ سمجھ بوجھ والے لوگوں سے مشورہ کیا، نہ پچھلے تجربوں سے سبق لیا، اور نہ عقل سے کام لیا۔ لہذا اگر رقم واپس نہ ملے تو اپنے آپ کو ہی ملامت کریں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved