• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسافر کو زکاۃ دینا اور جماعت کےکھانے میں زکوۃ دینے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1۔کيا مسافر کو زکوة دي جاسکتی ہے؟

2۔کیا اللہ کے راستہ میں نکلی ہوئی جماعت کا فرد جماعت کے اکٹھے کئے ہوئے اجتماعی پیسوں میں زکوۃ کی رقم دے سکتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔جو مسافر اپنے گھر کے لحاظ سے مستحق زکوۃ نہ ہو اسے زکوۃ نہیں دے سکتے البتہ اگر مسافر کو ایسی صورت حال درپیش آجائے کہ اس کے پیسے گم ہوجائیں یا چوری ہوجائیں اور اپنے گھر سے منگوانےکابھی کوئی نظم نہ بن سکتا ہو تو ایسی صورت میں مسافر کو زکوۃ دے سکتے ہیں چاہے وہ اپنے گھر کے لحاظ سے مسحق زکوۃ نہ ہو۔

2۔یہ صورت جائز نہیں ایک تو اس وجہ سے کہ جماعت کے سب افراد مستحق نہیں ہوتے اور دوسرے اس وجہ سے بھی کہ اجتماعی پیسوں سے زکوۃ دینے والاخود بھی فائدہ اٹھاتا ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved