- فتوی نمبر: 16-188
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > قربانی کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر مسافر دوران سفر اپنے ساتھ بقدر نصاب مال رکھتا ہو تو قربانی اور استحقاق زکوۃ کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مسافر پر قربانی واجب نہیں چاہے دوران سفر اس کے پاس بقدر نصاب مال بھی ہو، کیونکہ قربانی کے وجوب کے لیے نصاب کے ساتھ مقیم ہونا بھی شرط ہے جو کہ مذکورہ صورت میں مفقود ہے، البتہ ایسا شخص زکوۃ کامستحق نہیں، کیونکہ زکوۃ کا استحقاق سفر کی وجہ سے نہیں بلکہ فقر کی وجہ سے ہے جو کہ مذکورہ صورت میں مفقود ہے، بلکہ مسافر کے پاس اس سفر میں نصاب کے بقدر مال نہ ہو لیکن گھر میں ہو اور گھر سے منگوا سکتا ہوتوپھر بھی مسافر مستحق زکوۃنہیں۔۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved