• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسلمان لڑکی کا غیر مسلم سے نکاح

استفتاء

کیا اسلامی نقطہ٫ نظر سے ایک مسلم لڑکی کسی عیسائی لڑکے سے شادی کرسکتی ہے؟ اور اگر کوئی ایسا کرے تو اس شادی کو رکوانے اور اس کے واقع ہونے کے بعد: ۱)۔ سوسائٹی کا کیا کردار ہے؟۔ ۲)۔ اس لڑکی کے رشتہ داروں کے لیے کیا حکم ہے؟۔ ۳)۔ اور سٹیٹ/ حکومت کے لیے کیا حکم ہے؟۔ ۴)۔ لڑکی کے لیے کیا حکم ہے؟

اور اگر یہ شادی مندرجہ بالا مداخلت کے بعد یا کسی اور وجہ سے انجام واقع ہونے سے رہ جاتی ہے یا انجام ہونے کے بعد ختم ہوجاتی ہے تو : ۱)۔ سوسائٹی کا کیا کردار ہے؟ ۲)۔ اس لڑکی کے رشتہ داروں کے لیے کیا حکم ہے؟ ۳)۔ اور سٹیٹ/ حکومت کے لیے کیا حکم ہے؟ ۴)۔ لڑکی کے لیے کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مسلمان عورت کا کسی غیر مسلم سے نکاح نہیں ہوسکتا۔ سوال میں جتنے لوگوں کا ذکر ہے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کو روکیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved