• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

موسیقی کی حرمت کا ثبوت

استفتاء

حضرات علماء کرام میوزک حرام ہے ؟اس پر آنی دلائل واحادیث کے دلائل سے وضاحت فرمائیں۔شکریہ

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قرآن وحدیث کی رو سے میوزک حرام ہے۔

بخاری شریف باب "ماجاء فیمن یستحل الخمر”میں ہے:

لیکونن من امتی اقوام یستحلون الحر والحریر والخمروالمعازف .

ترجمہ:میری امت میں کچھ لوگ پیدا ہو ں گے جوزنا ریشم ،شراب اور راگ باجوں کو حلال قرار دیں گے۔

ابوداؤد باب فی الداذی2/163میں ہے:

لیشربن ناس من امتی الخمر یسمونها بغیراسمها یعزف علی رؤسهم بالمعازف والمغنیات یخسف الله بهم الارض ویجعل منهم القردة والخنازیر.

ترجمہ :میری امت کے کچھ لوگ ایسے ہوں گے کہ وہ شراب کو اس کا نام بدل کر پی رہے ہوں گے اور ان پر باجے بجائے جارہے ہوں گے اور گانے والیاں گانا گا رہی ہوں گی کہ اللہ تعالی ان کو زمین میں دھنسا دیں گے اور کچھ کو بندر اور خنزیر بنادیں گے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved