• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مسلمان کے لیے غیر مسلم کی مٹھائی کھانے کاحکم

استفتاء

حضرت ہمارے ساتھ ایک لڑکا کام کرتا ہے وہ مسلمان نہیں ہے۔اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی اور اس نے سب کو مٹھائی دی ہے اس خوشی کے موقعہ پر ۔کیا ہم وہ مٹھائی کھا سکتے ہیں ؟راہنمائی فرمادیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

غیرمسلم کے ہاں بچے کی پیدائش کی خوشی میں ان کی طرف سے جو مٹھائی دی جائے اسے کھا سکتےہیں۔

فتاوی رحیمیہ ج10ص241 میں ہے :

سوال:ہندو کی کتھا (بیان ) وغیرہ کی شیرینی اپنی وعظ وغیرہ کی شیرینی نیاز جیسی ہوتی ہے ،وہ مسلمان کھا سکتا ہے ؟ ہندو برادر تیرتھ سے آخر تبرک بھیجے تو وہ مسلمان کھا سکتا ہے ؟

الجواب:ہندو کی کتھا (بیان ) وغیرہ کی شیرینی کھانا جائز ہے ۔مگر خلاف احتیاط ہے ہاں اگر شیرینی دیو ۔دیوتا وغیرہ  وغیر اللہ کی نذر ونیاز کی قسم کی ہو تو کھانا حلال نہیں ہے ان کے تیرتھ جاترا(جیسے مسلمانوں کے حج کے ) تحفے کو تبرک نہ سمجھے تو لینے میں حرج نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved