- فتوی نمبر: 6-107
- تاریخ: 27 جولائی 2013
- عنوانات: عبادات
استفتاء
معتکفین حضرات کے لیے موبائل کا استعمال باعتبار ایس ایم ایس، گیمز، کالز کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
معتکف موبائل فون سے پرہیز کرے، کوئی بہت مجبوری کی بات ہو تو گھر والے خود آ کر پوچھ سکتے ہیں اور بتا سکتے ہیں۔ اللہ سے تعلق بنانے کے لیے لوگوں سے تعلق توڑنا پڑتا ہے اور اعتکاف اسی لیے ہے۔ مسجد میں اور وہ بھی اعتکاف میں بلا وجہ میسج کرنا اور گیمز کھیلنا مکروہ اور گناہ کی بات ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved