استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا بالغ اور نابالغ کا نماز جنازہ اکٹھے ادا کیا جا سکتا ہے یعنی بڑے اور بچے کی اکھٹی نماز جنازہ پڑھی جائے تو کیا یہ درست ہے؟
وضاحت فرما دیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بالغ اور نابالغ کا نماز جنازہ اکٹھے ادا کیا جاسکتا ہے اور ایسی صورت میں پہلے بالغ کی دعا پڑھیں گے پھر نابالغ کی دعا پڑھیں گے۔
حاشیۃالطحطاوی علی مراقی ا لفلاح(593)میں ہے:
قوله ( وصلى مرة واحدة صح ) ويكتفي لهم بدعاء واحد كما بحثه بعضهم ويؤيده أن الضمائر ضمائر جمع في قوله اللهم اغفر لحينا الخ بقي ما إذا كان فيهم مكلفون وصغار والظاهر أنه يأتي بدعاء الصغار بعد دعاء المكلفين
مسائل بہشتی زیور(32)میں ہے:
جب بالغوں اور نابالغوں کی نماز جنازہ اکھٹی پڑھی جائے تو پہلے بالغوں کی دعا پڑھیں پھربچوں اور نابالغوں کی دعا پڑھیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved