• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نعلین مبارک کی تصویر یا نقش پائے باعث برکت ہے یا نہیں ؟

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نعلین مبارک کی تصویر یا  نقش پائے سے برکت حاصل کی جا سکتی  ہے؟پوچھنے کی وجہ یہ ہے کہ مفتی منیر احمد اخون صاحب کفایت المفتی اور نشر الطیب کے حوالے کے ساتھ کہتے ہیں  کہ  دونوں چیزیں باعث برکت ہیں،لیکن میرا اشکال یہ ہے کہ ایک مرتبہ حکیم الامت رحمۃ اللّٰہ علیہ نے کوئی نقش پاء کا عمل لکھا تھا مفتی کفایت اللہ صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ نے ان کو متوجہ کیا تو حضرت تھانوی صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ نے رجوع فرمایا اور مفتی صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ سے رد لکھوایا تھا۔برائے مہربانی ذہنی الجھن دور کرنے کے لیے رہنمائی فرما دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نعلین مبارک کی تصویر یا نقش پائےسے برکت حاصل کرنے سے متعلق نشر الطیب   میں حضرت حکیم الامت رحمۃ اللّٰہ علیہ  نے جو بات لکھی ہے اس سے حضرت رحمتہ اللہ علیہ کا  رجوع ثابت ہے اور یہ رجوع خود حضرت رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب

"امداد الفتاوی” جلد 4 صفحہ 374سے379تک طویل خط وکتابت  کے ذیل میں مذکور ہے :

اسی طرح یہ خط وکتابت” کفایت المفتی” جلد  2میں صفحہ 88سے 98تک مذکور ہے،جس کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین مبارک کی تصویر سے برکت حاصل کرنے کی ترغیب وتشہیر نہ کی جائے،البتہ اگر کوئی شخص محبت اور شوق میں مغلوب ہوکر یہ عمل کرے تو معذور ہوگا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved