• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نابالغ بچے کے اراضی سے حاصل ہونے والی فصل پر عشرہے

استفتاء

ایک شخص فوت ہوگیا۔ اس کے ورثاء میں ایک بیوہ، بڑے لڑکے اور چھوٹے بچے اور بچیاں شامل ہیں ۔ اس شخص  نے ترکہ میں چند دکانیں اور کچھ اراضی چھوڑی ہیں۔ دکانوں کی مالیت اس کے قرض کے مساوی ہے۔ ورثاء کے گھر کا نظام اراضی سے حاصل شدہ پیداوار پر ہے ۔ کیا اس پیداوار پر بھی نصف عشر  ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ  پیداوار پر بھی  نصف عشر واجب ہے۔

ويجب العشر…(و)…(سقی سماء) أی مطر (و سيح)كنهر (بلاشرط نصاب)…..(و) بلاشرط (بقاء) وحولان حول ،لأنه فيه  معنی المؤنة ……ويؤخذ من التركة ويجب مع الدين وفي أرض صغير ومجنون ومكاتب۔ (شامی2/ 314) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved