- فتوی نمبر: 12-261
- تاریخ: 15 جولائی 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > لباس و وضع قطع
استفتاء
ناف سے اوپر شلوار باندھنا سنت ہے یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ناف سے اوپر شلوار باندھنا سنت سے ثابت نہیں البتہ کوئی احتیاطاً ناف سے اوپر باندھے تو یہ بھی ٹھیک ہے۔
چنانچہ شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ (304/6، مکتبہ دار الکتب العلمیہ) میں ہے:
عن ابن عباس رضی الله عنه قال: رأیت رسول الله ﷺ یأتزر تحت سرته و تبدو سرته۔ ۔۔۔۔۔۔۔ و رأیت عمر بن الخطاب رضی الله عنه یأتزر فوق سرته رواها کلها الدمیاطی۔
ترجمہ: ’’حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ وہ ناف کے نیچے تہبند باندھا کرتے تھے اور آپ ﷺ کی ناف ظاہر ہو رہی ہوتی تھی…… حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنا تہبند ناف سے اوپر باندھا کرتے تھے۔ ‘‘
© Copyright 2024, All Rights Reserved