- فتوی نمبر: 1-123
- تاریخ: 14 جولائی 2006
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
10000 کی چیز پر شرعاً کتنا نفع لینا جائز ہے ؟مثلاً 9000 گاہک کے اور ایک ہزار دکاندار کا لگا ۔اب دکاندار اس ایک ہزار پر کتنا نفع لے گا ۔شریعت کی روشنی میں جواب سے مستفید فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شرعاً کوئی پابندی نہیں ہے ۔البتہ اسمیں چند باتیں ضروری ہیں ۔
(۱) انسانی اور اسلامی ہمدردی کا لحاظ رکھا جائے (۲) جن چیزوں کا ریٹ مارکیٹ میں مقرر ہے ان کو مارکیٹ ریٹ پر فروخت کرےاور جن کا ریٹ مقرر نہیں ان میں فریقین کی رضامندی سے جو ریٹ طے ہو جائے اسی پر فروخت کرے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved