• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نفل کیا ہے اور اس پر کونسا ثواب ملے گا

استفتاء

فرض پڑھنے پر فرض کا ثواب ملتا ہے سنت پڑھنے پر سنت کا ثواب ملتا ہے اسی طرح واجب پر بھی۔ حضرتِ والا نفل پر نفل کا ثواب ملے گا؟ اور نفل کیا ہے ؟ ہم نفل کیوں پڑھتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نفل کا معنیٰ ہے زائد چیز ۔ شریعت میں کچھ عبادات ہمارے اوپر لازم قرار دی گئی ہیں اور کچھ عبادات ایسی ہیں کہ جن کا کرنا ہمارے لئے لازمی نہیں ۔ اگر کریں تو ثواب ہے اور نہ کریں تو گناہ نہیں ۔ ایسی عبادات کو شرع میں نفل کہا جاتا ہے اور ان کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ باعثِ ثواب اور اونچا مقام حاصل کر سکے ۔ علاوہ ازیں فرض عبادات میں جو کمی بھول چوک سے رہ جائے یا توجہ میں کمی رہ جائے اللہ تبارک وتعالیٰ نفل عبات کے ذریعے اس کمی کو پورا فرما دےتے ہیں ۔فتاویٰ شامی میں ہے:

والنفل فی اللغة الزیادة و فی الشریعة زیادةعبادة شرعت لنا لا علینا ۔۔ والکل یسمی نافلة لانه  زیادة علی الفرض لتکمیله.(2/ 529) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved