- فتوی نمبر: 28-97
- تاریخ: 19 اگست 2022
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
- نائلہ نام کا کیا مطلب ہے؟
- یہ نام رکھنا درست ہے یا نہیں؟کیونکہ بہشتی زیور میں پڑھا ہے کہ کعبے میں رکھے گئے بتوں میں سے ایک بت کا نام نائلہ تھا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
- نائلہ کا مطلب ہے ’’حاصل کرنے والی،عطیہ ‘‘
- نائلہ نام رکھنا درست ہے، صرف کسی بُت کا نام ہونے کی وجہ سے نائلہ نام رکھنا منع نہیں ہے کیونکہ اگرچہ یہ ایک بت کا نام تھا لیکن بعض صحابیاتؓ کا نام بھی نائلہ تھا اس لیے یہ نام رکھنا درست ہے۔
آپ کے مسائل اور ان کا حل(8/272) میں ہے:
سوال:’’نائلہ‘‘ کیا عربی لفظ ہے؟اس کے کیا معنی ہیں؟میں نے سنا ہے کہ یہ عزیٰ،لات اور نائلہ وغیرہ بتوں کے نام ہیں،جن کی کسی زمانے میں پوجا کی جاتی تھی،لیکن آج کل’’نائلہ‘‘نام لڑکیوں کا بڑے شوق سے رکھا جاتا ہے،کیا شرعاً ’’نائلہ‘‘نام رکھنا جائز ہے؟
جواب:جی ہاں!نائلہ عربی لفظ ہے جس کے معنی ہیں:’’عطیہ،سخی،حاصل کرنے والی‘‘یہ بعض صحابیاتؓ کابھی نام تھا اور حضرت عثمانؓ کی اہلیہ کا بھی۔اگر یہ ناجائز ہوتا تو آنحضرتﷺ اس کو تبدیل کرنے کا حکم فرماتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved