• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نجس کارپٹ پر جائے نماز بچھاکر نماز پڑھنا

استفتاء

کسی نے مسئلہ پوچھا ہے کہ جب ہمیں پاکی ناپاکی کےمسائل کا علم  ہوا تو ہم کارپٹ پر ۔۔کوئی بچہ پیشاب کر دیتا تو اس کے نیچے برتن وغیرہ رکھ کر اس کو تین بار دھو لیتے تھے، لیکن۔۔۔ دو تین سال سے ایساکرنا چھوڑدیا، ذہن میں یہ تھا کہ خشک ہوکر پاک ہوجاتا ہے۔ یہ علم نہ تھا کہ گیلے پاؤں  لگنے سے دوبارہ نجاست لگ جاتی ہے۔ تو ایسے ہی کارپٹ پر جائے نماز بچھا کر نماز پڑھتے رہے اور پچھلی قضا نمازیں بھی مسلسل۔ تو اب ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ کارپٹ پر مصلی بچھا کر نماز پڑھی گئی تھی اس لیے وہ نمازیں ہوگئی ہیں۔ لوٹانے کی  ضرورت نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved