• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نماز عشاء کی رکعات کتنی ہیں؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عشاء کی نماز کی کتنی رکعتیں ہیں؟ کیا عشاء کی نماز کے ساتھ جو وتر پڑھتے ہیں پھر اس کے بعد تہجد پڑھنے کی کوئی ضرورت نہیں؟ یا عشاء کے  ساتھ وتر پڑھ کے دوبارہ تہجد کے ساتھ بھی پڑھنے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عشاء میں چار رکعت نماز فرض ہے ،دو رکعت سنت مؤکدہ ،اس کے علاوہ جو رکعتیں ہیں وہ سنت غیر موکدہ یانفل ہیں۔ نیز وتر کی نماز عشاء کی نماز سے ایک الگ نماز ہے ،اگرچہ اس کا وقت عشاء کا وقت ہی ہے عشاء کےوقت اگر وتر پڑھ لیے جائیں تو پھر بھی تہجد کے وقت تہجد پڑھ سکتے ہیں اور ایسی صورت میں وتر دوبارہ نہ پڑھے جائیں گے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved