استفتاء
نمازِ جنازہ میں اگلی صفحوں میں زیادہ ثواب ہے یا پچھلی صفحوں میں ؟ بحوالہ تحریر کریں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نمازِ جنازہ میں آخری صف افضل ہے۔جیسا کہ فتاویٰ شامی میں ہے:
و افضل صفوفها آخرها اظهاراً للتواضع۔( 2/ 214) فقط واللہ تعالیٰ اعلم