استفتاء
ایک امام صاحب نے نماز جنازہ میں صرف تین تکبیریں کہیں اور سلام پھیر دیا بعد میں اس جنازہ کا اعادہ بھی نہیں کیا گیا ۔ صورتِ مذکورہ میں بتائیے :
1۔ کیا یہ نمازِ جنازہ ادا ہو گئی ہے یا نہیں ؟
2۔اگر ادا نہیں ہوئی تو اسکی تلافی کا کیا طریقہ ہو سکتا تھا۔ کیونکہ اس واقعہ کو دس دن سے زیادہ ہو چکے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نمازِ جنازہ میں چار تکبیریں ضروری ہیں صرف تین تکبیریں کہنے کی صورت میں نمازِجنازہ ادا نہیں ہوئی ۔
تلافی کا طریقہ یہ تھا کہ دفن سے قبل نمازِ جنازہ دوبارہ پرھی جاتی ۔ اور اگر دفن کر دیا تھا تو تین دن تک قبر پر نمازِ جنازہ پڑھی جا سکتی تھی۔جیسا کہ فتاویٰ شامی میں ہے:
فصلاة الجنازة اربع تکبیرات ولو ترک واحدة منها لم تجز صلاته و لو دفن المیت قبل الصلاة او قبل الغسل فانه یصلی علی قبره ثلاثة ایام۔(1/ 165) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved