استفتاء
ہماری مسجد میں ہر نماز کے بعد نمازی حضرات امام صاحب سے اور آپس میں ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہیں۔ خصوصاً فجر کے بعد، اور ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس عمل سے خیر و برکت حاصل ہوتی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اہتمام کےساتھ نمازوں کے بعد مصافحہ کرنا نہ تو سنت نبوی ﷺ سے ثابت ہے اور نہ ہی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ، تابعین عظام ، تبع تابعین اور ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ سے ثابت ہے۔ اس لیے یہ عمل بدعت ہے اور بدعت کے کام میں خیر و برکت نہیں ہوسکتی۔ اگر اس عمل میں خیر و برکت ہوتی تو مذکورہ بالا حضرات اس پر ضرور عمل کرتے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved