استفتاء
قمیض کی آستین ہاتھوں کے گٹے تک ہونے کے باوجود اتنی بڑی چادر یعنی جو ہاتھ کے گٹوں تک ہو؟ نیز چادر میں کتنا جسم چپانا ضروری ہے ؟ (نماز میں)
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
واضح رہے کہ نماز میں عورت کے لیے چہرے اور دونوں ہتھیلیوں اور دونوں قدموں کے علاوہ باقی تمام بدن کا چھپانا ضروری ہے۔خواہ چادر سے چھپایا جائے یا چادر کے بغیر دوسرے ڈھیلے کپڑوں سے بدن چھپ جائے۔ دوسرے کپڑوں سے چھپانے کے بعد خاص چادر سے چھپانا ضروری نہیں۔
وللحره جميع بدنها خلا الوجه والكفين والقدمين ۔(شامی ص:95ج1) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved