استفتاء
اور اس بارے میں عام ضابطہ کیا ہے کہ کم از کم کتنی آیات نماز میں آدمی پڑھ سکتا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس بارے میں عام ضابطہ یہ ہے کہ ایک رکعت میں کم از کم تین چھوٹی آیات یا ایک بڑی آیت جو چھوٹی تین آیات کے برابر ہو، پڑھنا ضروری ہے۔ زیادہ کی کوئی حد نہیں، جتنی چاہے پڑھے۔
و هي (الواجبات) … و ختم أقصر سورة كالكوثر أو ما قام مقامها، و هو ثلاث آيات قصار نحو «ثم نظر ثم عبس و بسر ثم ادبر و استكبر» و كذا لو كانت الآية أو الآيتين تعدل ثلاثاً قصاراً ذكره الحلبي. (الدر)
فلو قرأ «الله لا اله الا هو الحی القيوم. لا تاخذه سنة و لا نوم» يبلغ مقدار هذه الآيات الثلاث فعلی ما قلناه لو اقتصر علی هذا القدر في كل ركعة كفی عن الواجب، و لم أر من تعرض لشيء من ذلك. (رد المحتار)
© Copyright 2024, All Rights Reserved