استفتاء
بعض لوگ فرض نماز کا سلام پھیرتے ہی بقیہ نماز پڑھنے کی بجائے موبائل فون آن کر لیتے ہیں اور اس میں محفوظ دعائیں یا sms پڑھنا شروع کر دیتے ہیں، ان حضرات کے اس عمل سے ساتھ کھڑے بقیہ نماز یا بقیہ رکعات ادا کرنے والوں کی آنکھوں میں روشنی بھی پڑتی ہے اور حد نظر کی وجہ سے اس حرکت سے ان کی نماز میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ ایسے حضرات کے متعلق کیا حکم ہے؟ کیونکہ نماز آنکھیں بند کر کے پڑھنا بھی مناسب نہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
دن میں تو روشنی نظر نہیں آتی رات کو البتہ ہوتی ہے، آپ اس روشنی کی طرف توجہ نہ کریں ورنہ اپنی آنکھیں بند کر لیں۔ یکسوئی کے لیے اس کی گنجائش ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved