استفتاء
فرض اور نفل نماز میں ایسی آیت پڑھنے کے بعد جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہو یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرہو مثلا (لقد جاءکم رسول من انفسكم عزيزعليه) ایسی آیت کو پڑھنے کے بعد ایک مرتبہ یا تین مرتبہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ لیں تو کوئی حرج تو نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نماز خواہ فرض ہو یا نفل اس میں ایسی آیت پڑھنے کے بعد کہ جس میں آپ ﷺ کا ذکر ہو صلی اللہ علیہ وسلم
یا کوئی اور درود پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔
فتاوی شامی (2/282) میں ہے:
ومکروهة في صلاة غير تشهد أخيرقوله :(ما في تشهدأول )أي :في غير النوافل فانه وان ذكر فيه اسمه ﷺفا الصلاۃ فيه تكره تحريما فضلا عن الوجوب۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved