استفتاء
2۔ اگر اللہ ہر جگہ موجود ہے تو ہم ایک خاص خانہ کعبہ کی سمت میں سجدہ کیوں کرتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
2۔ اصل تو خانہ کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کی وجہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے اور مسلمان کے لیے کوئی کام کرنے کے لیے صرف اللہ تعالیٰ کا حکم ہی کافی ہے۔ پس اس لیے نماز میں منہ خانہ کعبہ کی طرف کیا جاتا ہے اگرچہ اللہ تعالیٰ ہر جگہ موجود ہے۔ البتہ اس میں حکمت یہ ہے کہ مسلمانوں کی اہم عبادت میں یکجہتی ہو، ورنہ تو ایک مسجد میں ایک امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے کوئی ایک طرف کو رخ کرکے گا کوئی دوسری طرف کو، اور اس میں انتشار ہوگا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved