• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نماز میں موبائل پر تلاوت کرنا

استفتاء

میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ اج کل کے حالات کے پیش نظر اگر گھر میں نماز فرض یا تراویح پڑھاتے ہوئےامام اغلاط سے بچنے کے لیے موبائل پر قرآن مجید کی ایپ آن کرلے اور بوقت ضرورت نماز کی حالت میں اس موبائل کے قرآن پر نظر ڈالتارہے یا اس کو دیکھ کر تلاوت کر لے تو کیا نمازِ فرض یا تراویح کی نمازاداہو جائے گی؟اور اگر پڑھ چکا ہے تو اب اسکی تلافی کی کیا صورت ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

فقہ حنفی کی رو سے نماز میں خواہ وہ فرض ہو یا تراویح موبائل پر دیکھ کر قرآن پڑھنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے، لہذا جو نمازیں  اس طرح پڑھ لیں ان میں سے فرض نمازوں کی قضا کرلیں اور تراویح پر صرف توبہ واستغفار کریں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved