• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نماز میں نیت،تعوذ،تسمیہ اور دعائے قنوت کے احادیث سے حوالہ جات

استفتاء

ہم نماز شروع کرنے سے پہلے نیت کرتے ہیں اور تکبیر تحریمہ کے بعد ثناء ،تعوذ اور تسمیہ پڑھتے ہیں پھر سورہ فاتحہ پڑھتے  ہیں مجھے نیت تعوذ اور تسمیہ اور دعائے قنوت کے متعلق حدیث کے حوالہ جات چاہئیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نیت کا حوالہ:

بخاری میں (1/2) ہے

علقمة بن وقاص الليثي يقول سمعت عمر بن الخطاب رضي الله عنه على المنبر ىقول سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول انما الاعمال بالنيات وانما  لامرى ما نوى فمن كانت هجرته الى دنيا يصيبها او الى امراة ينكحها فهجرته الى ما هاجر اليه.

ترجمہ: حضرت علقمہ بن وقاص لیثی رحمہ اللہ تعالیٰ کہتے ہیں کہ میں نے سناکہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ منبر پر یہ کہہ رہے تھے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتےہوئے سنا  کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور ہر آدمی کو اس کی نیت کے مطابق ہی ملے گا۔ پس جس کی ہجرت  ( ترک وطن )  دولت دنیا حاصل کرنے کے لیے ہو یا کسی عورت سے شادی کی غرض سےہو ،پس اس کی ہجرت ان ہی چیزوں کے لیے ہو گی جن کے حاصل کرنے کی نیت سے اس نے ہجرت کی ہے۔تعوذ کا حوالہدارقطنی(1/300) میں ہےعن الاسود بن يزيد قال رايت عمر بن الخطاب حين افتتح الصلوة كبر ثم قال سبحانك اللهم الخ ثم يتعوذ.

ترجمہ:اسود بن یزید رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے نماز شروع کی تو تکبیر (تحریمہ) کہی پھر سبحانک اللہم (پوری) پڑھی پھرتعوذ(یعنی اعوذباللہ پڑھی)۔

تسمیہ کا حوالہ

طبرانی(1/255) میں ہےعن انس ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يسر ببسم الله الرحمن الرحيم وابو بكر وعمر رضي الله تعالى عنهما.

ترجمہ:حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (بسم اللہ پڑھتے تھےاور) بسم اللہ آہستہ (آواز سے )پڑھتے تھے اور  حضرت ابوبکر اور عمر رضی اللہ تعالی عنہما بھی ایساہی کرتے تھے۔

دعائے قنوت

دعائے قنوت  کے حوالے کے لیے اپنا سابقہ فتوی آپ کو بھیج رہے ہیں پھر بھی تسلی نہ ہو تو دوبارہ رابطہ کرلیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved