• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

نماز نہ پڑھنے کی سزا

استفتاء

السلام علیکم : امید ہے آپ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے خیریت سے ہونگے۔ایک مارکیٹ کے دو نوجوان آدمی ہیں ، وہ لوگ نماز نہیں پڑھتے، میں نے ان کو کئی دفعہ نماز پڑھنے کے لئے کہا ہے پھر بھی وہ آدمی نماز نہیں پڑھتے۔آپ اسلام کی رو سے یعنی ہمارا مذہب اس بارے  میں کیا کہتا ہے یعنی نماز نہ پڑھنا کتنا بڑا گناہ ہے؟ ذرا تفصیل سے لکھیں تاکہ ان کو پڑھا یا جائے وہ آدمی آپ کا لکھنا پڑھ کر نماز شروع کردیں۔اللہ پاک ان کو نماز پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمین

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نماز اسلام کاایک اہم رکن  ہے حتی کہ ایمان کے بعدسب سے اہم فریضہ نماز اد اکرنا ہے۔نماز پڑھنا درجات کی بلندی کا اور گناہوں کی مغفرت کا سبب ہے  اوراللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے اوراسی طرح  نماز نہ پڑھنا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا سبب ہے اور سخت گنا ہ کاکام ہے حتی کہ احادیث میں ایمان اور کفر کے درمیان نماز کو فرق بتلایا ہے اور نماز نہ پڑھنے والے کا حشرفرعون ، ہامان، قارون اور ابی بن خلف کے ساتھ بتلایا ہے جو بڑے درجہ کے کافر تھے نیز نماز نہ پڑھنا روزی میں بے برکتی اور  زندگی میں مختلف قسم کی پریشانیوں کا ذریعہ ہے ، اسلئے ان نوجوانوں  کو چاہیئے کہ کم از کم پانچ وقت کی نماز کا اہتمام کریں ۔ تاکہ  دنیا وآخرت  میں کامیابی وسرخروئی حاصل ہو۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved