• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نماز قصرواتمام کےمتعلق سوال

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہماراگھر فیصل آباد میں ہے اور ہم نے لاہور میں یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے اورہم یہاں ہوسٹل میں رہتے ہیں اورايک دفعہ ہوسٹل میں 15 دن گزار چکے ہیں۔اب کبھی ہفتے کے لیے آتے ہیں کبھی دس دن کے لیے اور کبھی 15دن کے لئے۔ ہوسٹل میں قصر نماز کا مسئلہ بتادیں۔

وضاحت مطلوب ہے:کہ  ہوسٹل میں رہائش کا نظم کیا ہے ؟کوئی کمرہ ہے جس کا تالا چابی سائل کے پاس ہے یا عمومی رہائش ہے ؟

جواب وضاحت :ایک بڑا سا گھر ہے جس کامالک نے نقشہ ایسا بنایا ہے کہ دو لوگوں کے حساب سے کافی زیادہ کمرےہیں جس کی تالا چابی سائل کے پاس ہی رہتی ہے اور سائلین کے دوسرےگروہ نےیعنی 7-8 دوستوں نے مل کر  ایک پورا فلیٹ کرایہ پر لیا ہوا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ لاہور میں مقیم ہیں لہذا آپ کو لاہور میں پوری نماز پڑھنی ہو گی

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved