• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نماز قصر واتمام

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترم مفتی صاحب!میں  سعودی عرب میں  مقیم ہوں  اور بیوی بچے لاہو ر میں  اپنی نانی کے پاس رہتے ہیں  اور میں  سیالکوٹ کارہنے والا ہوں  ماں  باپ بھی سیالکوٹ میں  رہتے ہیں  ۔جب میں  پاکستان آتا ہوں  تو سیالکوٹ جائوں  تو میری نماز قصر ہو گی یا پوری ؟ راہنمائی فرمائیں ۔

وضاحت مطلوب ہے :

۱۔ سیالکوٹ میں  آپ کا کیا کچھ ہے؟زمین مکان،جائیداد

۲۔ نیز کیا سیالکوٹ میں  آپ کی رہائش کی نیت باقی ہے یا ہمیشہ کے لیے اپنے ذہن سے وہاں  سکونت کا خیال نکاح چکے ہیں؟

جواب وضاحت:

۱۔۲           جی ہاں  اپنا گھر ہے اور تھوڑی سی زمین بھی ہے اور مستقبل میں  بھی ادھر رہنے کی نیت ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  سیالکوٹ آپ کاوطن اصلی تھا اور ابھی تک آپ کی نیت بھی اسے وطن رکھنے کی ہے اس لیے ابھی ابھی یہ آپ کا وطن اصلی ہے اور آپ وہاں  پوری نماز پڑھیں  گے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved