• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نماز رزق دولت کثیر خیر و برکت2۔نفل نماز میں تیس حروف سے کم والی آیت پڑھنا

  • فتوی نمبر: 15-74
  • تاریخ: 04 اگست 2019

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اس نماز سے آپ کو تنگ دستی غربت افلاس چھوڑ جائے گا، قرض پاس بھی نہیں آئے گا، دن بدن زندگی خوشحالی کی طرف گامزن ہو گی، صرف کچھ دنوں کے بعد اللہ رب العزت آپ کے لیے رزق کے دروازے کھول دے گا، اور ساتھ ہی اپنی رحمت کے دروازے بھی ۔

طریقہ نماز

کسی بھی نماز کے بعد چاہے بعدنمازعشاء یا ظہر یعنی جب دل چاہے پڑھ سکتے ہیں، آپ کو کرنا یہ ہے کے دو رکعات نماز نفل نیت رزق کی کریں ،پھر پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 19 بار الله لطیف بعبادہ یرزق من یشاء وهو القوی العزیز (سورہ شوری آیت نمبر 19 )پڑھے۔

پھر دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد گیارہ مرتبہ حسبنااللہ ونعم الوکیل (سورۃ آل عمران 173)پڑھیں۔

کیا یہ کرنا ٹھیک ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نفل نماز کی ایک رکعت میں ایک آیت کا تکرار درست ہے بشرطیکہ آیت تین چھوٹی آیات یعنی تیس حروف کے بقدر ہو ،پہلی آیت اللہ لطیف  الخ کی مقدار تو اتنی ہے ،البتہ دوسری آیت یعنی حسبنا اللہ کی مقدار اس سے کم ہے ، اس لیے یہ نماز پڑھنا درست نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved