• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نمازی کے آگے سے گزرنے کی حد

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

(۲)جب کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو اس نمازی کے آگے سے گزرنے کے لیے کتنا فاصلہ چاہیے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۲۔            بڑی مسجد اور کھلے میدان میں نمازی سے اتنے فاصلہ پر گزرناجائز ہے کہ نمازی کی نظر جب سجدہ کی جگہ پر ہو تو گزرنے والے پر نظر نہ پڑے ۔اس کا عام اندازہ یہ ہے کہ نمازی کے کھڑے ہونے کی جگہ سے دو صف چھوڑ کر آگے سے گزرسکتا ہے ۔محتاط قول کے مطابق بڑی مسجد وہ کہلاتی ہے جس کا طول وعرض(لمبائی وچوڑائی) ہر ایک بیس گز سے کم نہ ہو ۔اور جو مسجد اس سے چھوٹی ہو اس میں سترہ کے بغیر نمازی کے آگے سے نکلنا جائز نہیں ،اگرچہ دو یا زائد صفوں کا فاصلہ چھوڑ کرہی گزرے ۔(مسائل بہشتی زیور،مولف ڈاکٹرمفتی عبدالواحد صاحب ص:178/1)۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved