• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ناپاک کپڑوں کو واشنگ مشین میں دھونا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال یہ ہے کہ واشنگ مشین میں  کپڑا سوکھانے والے حصے میں  کھنگالنے کا بھی حساب ہوتا ہے۔ اگر ناپاک کپڑے کو دھونے کے بعد آٹھ سے دس منٹ تک اسی میں  پانی چالو کرکے کھنگال دیا جائے تو کیا کپڑا پاک ہو جائے گا ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر پانی جاری ہے یعنی ایک طرف سے آرہا ہے اور اسی وقت دوسری جانب سے نکل رہا ہے تو یہ یقین ہو جانا کافی ہے کہ نجاست کپڑے سے نکل گئی ہے ،اس سے کپڑا پاک ہوجائے گا اس کو نچوڑنے کی بھی ضرورت نہیں  اور اگر پانی جاری نہ ہو تو پھر تین دفعہ دھونا اور نچوڑنا ضروری ہو گا خواہ ہاتھوں  سے نچوڑیں  یا مشین میں  خشک کریں  دونوں  طرح درست ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved