• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ناپاک کپڑوں میں پڑھی ہوئی نمازیں دوبارہ لوٹانی ہوں گی

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر ناپاک کپڑوں میں بھول کر نماز پڑھ  لی تو وقت گزرنے کے بعد پوری نماز لوٹانی پڑے گی؟یا فقط فرض کی قضا کرنی پڑے گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عام نمازوں میں تو صرف فرض کی  قضا کرنی ہوگی البتہ عشاءمیں فرضوں کے ساتھ وتروں کی بھی قضاء کرنی ہوگی،اسی طرح اگر فجر کی نماز میں ایسا ہوا ہو اور اس دن کے زوال سے پہلے فجر کی نماز لوٹائی جائے تو فرضوں کے ساتھ فجر کی دو سنتیں بھی لوٹانی ہوں گی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved