- فتوی نمبر: 13-225
- تاریخ: 18 جون 2019
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
۱۔ ناپاکی کی حالت میں کیا غیر ضروری بال اور ناخن اتار سکتے ہیں کہ نہیں ؟
۲۔ اوریہ کہ غسل کے وقت ان کا اتارنا ضروری ہے؟
۳۔ اگر ہم کسی کو زکوۃ کے پیسے نہیں دے سکتے تو کیا ان پیسوں کی کوئی چیز خرید کردے سکتے ہیں ؟
وضاحت مطلوب ہے:
ناپاکی سے کیا مراد ہے ؟حیض ونفاس کی ناپاکی ہے یا جنابت کی ناپاکی ہے؟
حیض ونفاس کی ناپاکی مراد ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔ عورت کے لیے حیض اور نفاس کی حالت میں غسل سے پہلے بھی ناخن اور غیر ضروری بال کاٹنا جائز ہے۔البتہ جنابت کی حالت میں عورت ومرد دونوں کے لیے غسل سے پہلے ناخن یا بال کاٹنامکروہ ہے۔
۲۔ جنابت کی حالت میں غسل سے پہلے اتارنا مکروہ ہے البتہ حیض ونفاس کی حالت میں غسل سے پہلے بھی اتار سکتے ہیں۔
۳۔ دے سکتے ہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved