- فتوی نمبر: 7-175
- تاریخ: 23 دسمبر 2014
- عنوانات: مالی معاملات > اجارہ و کرایہ داری
استفتاء
میں ایک صاحب جو سونے کے کاروبار سے متعلق ہیں کو 10 گرام سونے کی ادا کر کے 12 گرام سونا لینا چاہتا ہوں، تمام رقم بوقت معاہدہ ادا کر دی جائے گی، وہ صاحب جن سے یہ کاروباری معاہدہ طے پائے گا رقم وصول کرنے کے ایک ماہ بعد سونا ادا کریں گے۔ براہ کرم اس کاروبار کے صحیح یا غلط ہونے سے متعلق رائے دیں۔
وضاحت مطلوب ہے: کہ سائل ایسا کیوں کرنا چاہتا ہے؟
جواب: سائل نے وضاحت کی ہے کہ اس کے پاس پیسے موجود ہیں، فی الحال وہ تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہے، جبکہ اس سے قبل وہ سونے کا کاروبار کرتا تھا، آئندہ بھی اس کا ارادہ ہے کہ تدریس ختم ہونے کے بعد سونے کا کاروبار کرے گا۔ وہ چونکہ سونے کے کام کی اونچ نیچ اور کاروبار کرنے والوں کو جانتا ہے، اس لیے سمجھتا ہے کہ اس طرح اس کا سرمایہ زیادہ محفوظ ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت جائز ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved