- فتوی نمبر: 8-360
- تاریخ: 09 اپریل 2016
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
بنده ایک گورنمنٹ ملازم ہے، اور بعض اوقات گورنمنٹ کی طرف سے امتحانی ہال میں نگرانی لازمی ہوتی ہے، لیکن آج کل سکولوں کالجوں میں نقل کا رجحان کافی زیادہ ہے، اور طلبہ نقل کرنا اپنا حق سمجهتے ہیں۔اس صورت حال میں اگر نگران اعلی کی حیثیت سے فرائض ادا کروں اور مکمل ہال میں نقل کالعنقا بنادوں، تو ادارے والے کہتے ہیں واه جی! کیا ہی عجیب منطق ہے، ایک ادارے میں نقل کرنا جرم ہے اور دوسرے اداروں میں کهلے عام نقل ہو، اگر معاون نگران کی حیثیت سے فرائض ادا کروں تو طلبہ کہتے ہیں کہ ایک روم میں نقل نہ ہو اور دوسرے روم میں کهلے عام نقل ہوتی ہو، اف یہ انصاف۔۔۔۔!
مطلوبہ سوال: فرائض کی ادائیگی پر عرفی مجرم ہوں، اور عدم ادائیگی پر قانونی مجرم ہوں، تو اس صورت حال میں ہمیں کیا کرنا چاہیے….؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جہاں تک ہو سکے آپ اپنی ذمہ داری نبھائیں اور لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہ کریں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved