• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نقد (Cash) پارٹی

استفتاء

پی کمپنی اپنا مال ڈیلروں کو فروخت کرتی ہے پھر آگے عام گاہکوں کو وہ خود فروخت کرتے ہیں پی کمپنی نقد ادائیگی کرنے پر ڈیلر کو1% اضافی ڈسکاؤنٹ دیتی ہے ۔نقد ادائیگی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ڈیلر موقع پر (At the spot) پیسے دے دے یعنی جب اس کے پاس مال پہنچے اسی وقت قیمت ادا کر دے بلکہ مطلب یہ ہے کہ ریکوری والے دن(یعنی جس دن پی کمپنی کا ملازم ڈیلروں سے قیمت کی وصولی کیلئے جاتا ہے) ادائیگی کر دے۔ لہٰذا بعض ڈیلر بدھ کو آرڈر لکھوا دیتے ہیں تو جمعرات کو ان کے پاس مال پہنچ جاتا ہے تو انہیں پیمنٹ کے لیے پورا ہفتہ مل جاتا ہے کیونکہ پیمنٹ تو اگلے بدھ کو وصول ہوتی ہے، اس سے پہلے نہیں۔ لہٰذا اگر وہ آنے والے بدھ کو پیسے دے دے تو وہ نقد سمجھا جاتا ہے۔اگرڈیلر ریکوری والے دن دو تین دن کا چیک دے دے تو اسے بھی نقد کہا جاتا ہے۔ مذکورہ معاملے کا شرعاً کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر سودے کا ”نقد” (Cash) ہونا طے ہو جائے تو اس صورت میں ڈیلر کو 1% ڈسکائونٹ دینا اور سوال میں مذکور طریقہ کے مطابق قیمت کی وصولی کرنا شرعاً درست ہے۔  ……………………………………………………فقط واللہ تعالٰی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved